پرویز مشرف سے متعلق حکومت صرف وضاحتیں دے رہی ہے ‘تسلیم کرے کہ سب مصلحتوں کے تحت کیا گیا‘کمال کے ساتھ زوال کی بات آتی ہے‘ کمال سے جمال نہیں آتا‘ اپوزیشن متحد ہو رہی ہے، کل تک دور نظر آنے والے اب قریب نظر آئینگے

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیوکی سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت

پیر 21 مارچ 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے متعلق حکومت صرف وضاحتیں دے رہی ہے وہ تسلیم کرے کہ سب مصلحتوں کے تحت کیا گیا،کمال کے ساتھ زوال کی بات آتی ہے، کمال کے ساتھ جمال نہیں آتا، اپوزیشن متحد ہو رہی ہے، کل تک دور نظر آنے والے اب قریب نظر آئیں گے۔وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کمال کے ساتھ زوال کی بات آتی ہے، کمال کے ساتھ جمال نہیں آتا،شرمندگی چھپانے کیلئے غلط بیانی سے کام لیا جا رہا ہے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا باہر جانا این آر او ٹو ہے، پرویز مشرف سے متعلق حکومت صرف وضاحتیں دے رہی ہے، حکومت تسلیم کرے کہ سب مصلحتوں کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری صاحب سب سے پہلا این آر او آپ کی جماعت نے کیا تھا، تیسرے این آر او کے نتیجے میں مشرف کو روانہ کیا گیا، ارباب غلام رحیم کے دور میں کیا ہوا سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہو رہی ہے، کل تک دور نظر آنے والے اب قریب نظر آئیں گے، آنے والے دنوں میں حکومت کو بہت مشکلات آئیں گی۔