کراچی ،سائٹ سپرہائی وے ، لیاری ، گولیمار میں حساس اداروں کا آپریشن ، 10 مشتبہ افراد زیر حراست

پیر 21 مارچ 2016 16:29

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء ) کراچی کے علاقوں سائٹ سپرہائی وے ، لیاری ، گولیمار میں حساس اداروں کا آپریشن ، 10 مشتبہ افراد زیر حراست ۔ تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح حساس ادارے کی بھاری نفری نے سائٹ سپرہائی وے ، لیاری اور پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی اور ملزمان کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد میں لیاری گینگ وار اور کالعدم جماعت کے کارندے بھی شامل ہیں جو کہ جرائم پیشہ ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔ ادھر گارڈن پولیس نے کارروائی کے دوران 8 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :