کراچی ،ساؤتھ زون پولیس کی کارروائی 27ملزمان گرفتار، اسلحہ منشیات ، گاڑیاں ، داؤ پر لگی رقم اور آلات قماربازی برآمد

پیر 21 مارچ 2016 16:28

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء ) ساؤتھ زون پولیس کی کارروائی 27ملزمان گرفتار، اسلحہ منشیات ، گاڑیاں ، داؤ پر لگی رقم اور آلات قماربازی برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر ساؤتھ زون میں روزمرہ کرمنلز وجرائم پیشہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران فرئیر، ڈیفنس ، محمود آباد ، میٹھا در ، اور عید گاہ پولیس نے ڈکیت، اسٹریٹ کرمنل ، موٹر سائیکل لفٹر اور چور گرہوں کے خلاف کاروائی کے دوران بین الصوبائی گینگ و ہندو ڈکیت باشندہ سمیت 5 ملزمان عالمگیر ، مشتاق ، راشد علی ، فیصل ، منظور اور منوج ہندو کو گرفتار کرکے 3 پستول ، گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی موٹر سائیکل لوٹا ، چھینا و مسروقہ مال برآمد کرلیا ، علاوہ ازیں منشیات کے مقدمات میں عید گاہ جیکسن ، ڈاکس پولیس نے 5 ملزمان گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیں ، دریں اثناء پولیس متفرق مقدمات سمیت مفرور واشتہاری مطلوبہ ملزمان کے خلاف کھارادر ، KPT، ڈیفنس ، گارڈن ، سٹی کورٹ ، میٹھا در ، صدر اور پریڈی پولیس نے 11 ملزمان گرفتار کرلیئے ، مزید براں ڈاکس پولیس نے ایرانی ڈیزل فروخت کرنے والے 4ملزمان حبیب اللہ ، نور الدین، محی الدین اور سجاول کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں ڈیزل قبضے میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :