ٹیکس پالیسی کو سادہ بنانا اور ریوینیو اہداف کی بروقت حصول یابی ہمارا مقصد ہے ،گیان چند اسرانی
پیر 21 مارچ 2016 16:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء ) مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے افسران و اہل کاروں نے اپنے محدود وسائل اور نامسائد حالات میں ریوینیو کے اہداف کو مکمل کرنے میں اپنی بھر پور کوششیں کی ہیں اب اس سلسلہ کو جدید سمت کی جانب گامزن کرتے ہوئے ٹیکسیشن سسٹم کی مکمل آٹو میشن ، افرادی کارکردگی کی استعداد کو بڑھانے کی صلاحیت ، پراپرٹی ٹیکس سسٹم کی اپ گریڈیشن ، ٹیکس پالیسی کو سادہ بنانا بالخصوص ریوینیو اہداف کی وقت سے پہلے اور بروقت حصول یابی اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد ہے - ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول گیان چند اسرانی نے محکمہ ایکسائز اور ورلڈ بنک کے مشترکہ تعاون سے پراپرٹی ٹیکس کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے منعقد کی گئی ایک روزہ ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا - انہوں نے کہا کہ میں بہت پرامید ہوں کہ پراپرٹی ٹیکس کے سلسلہ میں جدت لانے کیلئے منعقد کی گئی یہ ورکشاپ بہت زیادہ معلومات افزا اور بامعنی ثابت ہوگی اور اس کے شرکاء ورلڈ بنک کے ٹیکسیشن کے ماہرین کی آراء و تجاویز سے پراپرٹی ٹیکس کی وصول یابی اور اہداف کے بارے میں کئی زاویوں سے مستفید ہوں گے - انہوں نے مزید کہا کہ سب چیزوں کو بغور دیکھتے ہوئے میری رائے یہ ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کو باقاعدہ ٹیکس نیٹ کے دائرہ میں لانے کیلئے مزید پراپرٹی یونٹس کو ازسر نو رجسٹر کرنا ریوینیو میں اضافہ کا باعث بنیں گے - ورکشاپ کے شرکاء میں سیکرٹری ایکسائز مدثر اقبال ، سیکرٹری خزانہ سہیل راجپوت ، ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ ، ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر عشرت حسین سمیت ورلڈ بنک کے نمائندوں کنٹری ڈائریکٹر پیچمیتھو النگوون Patchamuthu Illangovan ، مینیجر الیگزینڈر اروبیو Alexandre Arrobio ، راوٴل فیلیکس Raul Felix ، راجول اوستھی Rajul Awasthi ، ڈاکٹر ولیم مک کلکسی William McCluuskey ، پیٹرک ڈوہری Patrick Doherty ، گجندر مہیشوری نے بھی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا -
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.