کراچی،توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ایم کیو ایم کی ہنگامہ آرائی
پیر 21 مارچ 2016 16:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) سندھ اسمبلی میں خواجہ اظہارالحسن کا توجہ دلاؤ نوٹس ان کی عدم موجودگی میں پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر ایوان میں ایم کیو ایم کے ارکان کی ہنگامہ آرائی ، شور شرابہ اسپیکر کے ڈائس کے باہر احتجاج کے بعد واک آؤٹ ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کی گرفتاری کے خلاف بھی ایم کیو ایم کے ارکان نے علامتی واک آؤٹ بھی کیا ، اسمبلی نے سندھ فیکڑیز بل 2015 اور سندھ میں ملازمت کی شرائط کے حوالے سے بل کی منظوری دے دی ۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسپیکر آغا سراج درانی صدارت میں ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا ۔ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا ۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے رکن خالد احمد نے کہا کہ شاہد پاشا کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا کی صدارت کے دوران ایجنڈے میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی عطائی ڈاکٹروں کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کی باری آگئی لیکن خواجہ اظہارموجود نہیں تھے ۔
ایم کیو ایم کے ایک اور رکن نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنا چاہا ڈپٹی اسپیکر نے اس کی اجازت نہیں دی جس پر ایم کیو ایم کے ارکان نے شور شرابہ شروع کردیا اور اپنی نشستوں کے سامنے کھڑے ہوگئے ۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ خواجہ اظہار ایوان میں نہیں ان کی جگہ کوئی اور توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہیں کرسکتا ۔ ایم کیو ایم ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور پہلے ایم کیو ایم کے ارکان ڈپٹی اسپیکر کے ڈائس کے سامنے جمع ہوئے پھر ایوان سے واک آؤٹ کرگئے ۔ شور شرابے کے دوران پارلیمانی امور کے وزیر نثار کھوڑو نے کے ڈی کی بحالی کا بل متعارف کرا دیا ۔ بعد میں سندھ فیکڑیز بل 2015 ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا جو ایم کیو ایم کے ارکان کی عدم موجودگی میں منظورکرلیا گیا ۔ وزیر پارلیمانی امور نے سندھ میں ملازمت کی شرائط کے حوالے سے بل پیش کیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دے دی ۔ فنکشنل کے رکن اسمبلی نند کمار نے ہولی کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا کہ ہولی کے موقع پر اقلیتوں کو ایڈوانس تنخواہ دی جائے ۔ ہولی 23 مارچ کو ہے چھٹی 24 کو دی گئی ہے ۔ اسپیکر آغا سراج درانی نندکمار سے کہا کہ ہولی کھیلنے کے لئے ہمیں بلائیں گے ۔ آپ نے کبھی دعوت نہیں دی ۔ ہولی پر کون سا رنگ استعمال کریں گے ۔ سپرے چلتا ہے یا چونا استعمال ہوگا ۔ اسپیکر نے کہا کہ گیان چند ایسرانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.