سپریم کورٹ نے ریلوے ٹکٹ ایگزیمنر کو اضافی الائرنس دینے کا حکم دیدیا

چھوٹے ملازمین کے الاؤنسز کے خلاف وفاقی کی جانب سے اپیل کرنا مناسب نہیں ‘ جسٹس شیخ عظمت سعید

پیر 21 مارچ 2016 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریلوے ٹکٹ ایگزیمنر کو اضافی الائرنس دینے کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں ٹکٹ ایگزیمنر سے متعلق الاؤنسز کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے وفاقی حکومت کی اپیل خارج کرتے ہوئے ریلوے کے ٹکٹ ایگزیمنر کو اضافی الا?نس دینے کا حکم دیا۔دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ چھوٹے ملازمین کے الاؤنسز کے خلاف وفاقی کی جانب سے اپیل کرنا مناسب نہیں، ریلوے کے ٹکٹ ایگزیمنر کو اضافی الاؤنس دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :