پرویز مشرف سے چوہدری شجاعت حسین کا ٹیلیفونک رابطہ ‘ خیریت دریافت کی

پیر 21 مارچ 2016 16:25

دبئی /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے ان کی خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ کسی ڈیل کے تحت بیرون ملک نہیں آیا پاکستان میرا جنون ہے اور میں اپنے وطن سے دور نہیں رہ سکتا ، جینا مرنا پاکستان میں ہے اور اس سے دور نہیں بھاگ سکتا ڈاکٹرز نے جیسے ہی سفر کرنے کی اجازت دی اسی وقت پاکستان واپس آجاوں گا۔انہوں نے چوہدری برادران کو دبئی میں ملاقات کی دعوت بھی دی جس پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد دبئی آنے کا فیصلہ کریں گے۔