حکومت ترقی ،خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے اہداف کے حصول کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے ‘وزیر اعظم محمد نواز شریف

پیر 21 مارچ 2016 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ترقی ،خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے اہداف کے حصول کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔وہ قومی اسمبلی کے ارکان میر دوستین خان ڈومکی ‘بلال ورک اور نواب زدہ مظہر سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے پیر کو ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام ترقیاتی اور فلاح و بہبود کی سکیموں میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ خدمت کے جذبے اور عزم کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کرسکتے ہیں۔پارلیمنٹ کے ارکان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان کی سلامتی اور معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ماس ٹرانزٹ سسٹم اور شاہراہوں کے نیٹ ورک سمیت بنیادی ڈھانچے کے بڑے ترقیاتی منصوبوں سے عام آدمی کو بہت سہولت ملی ہے۔اسی طرح حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے بجلی کے منصوبوں سے آنے والے دنوں میں ملک میں توانائی کا بحران ختم ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم کو ترقیاتی ترجیحات اوراپنے علاقوں کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :