الیکشن کو جواز بنا کر امن مذاکرات میں تاخیر کی کوشش کو رد کرتے ہیں، شامی اپوزیشن

پیر 21 مارچ 2016 16:18

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) شامی اپوزیشن نے کہا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کو جواز بنا کر امن مذاکرات کے اگلے مرحلے میں التوا کی کوششوں کو رد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں 13 اپریل کو پارلیمانی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں اور خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ ان کی وجہ سے جنیوا میں جاری امن مذاکرات کا سلسلہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی انتخابات کے انعقاد کے لیے امن مذاکرات میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ شامی صدر بشار الاسد نے ملک میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :