بنکاک ایئرپورٹ پر بجلی کے نظام میں خرابی، سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے

پیر 21 مارچ 2016 16:16

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) تھائی دارالحکومت بنکاک میں بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے ایئرپورٹ ٹرینیں نہ چل سکیں جس کی بنا پر سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنکاک میں بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کئی افراد نے پیدل چل کر بھی اگلے اسٹیشن تک پہنچنے کی کوشش کی، تاکہ اپنی فلائٹ لے سکیں۔

طبی ذرائع کے مطابق دو گھنٹے تک درمیان ہی میں رک جانے والی ٹرین میں پھنسے متعدد افراد بھی بے ہوش ہو گئے۔ خیال رہے کہ بنکاک شہر سے ٹرینوں ہی کے ذریعے ہوائی اڈے تک پہنچا جا سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح پونے آٹھ بجے بند ہوجانے والی ٹرینیں قریب دس بجے دوبارہ چل پائیں۔

متعلقہ عنوان :