ایم کیوایم کی ایک اور وکٹ گر گئی،انیس ایڈووکیٹ نے بھی مصطفی کمال کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ،خوبصورت نوجوان ایم کیوایم پر نچھاور ہوگئے، الطاف حسین اب مہاجر قوم کی قیادت کے اہل نہیں رہے،ان کو قیادت چھوڑ دینی چاہیے، را سے متعلق جو چیزیں سامنے آئی ہیں ریاست ان کی تحقیقات کرے۔ایم کیوایم کے منحرف رہنما انیس ایڈووکیٹ کی پریس کانفرنس ۔۔92ء میں حقیقی کے یوم تاسیس پر نائن زیروپربٹھانے کیلئے چند لوگ بھی نہیں مل رہے تھے۔مصطفی کمال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 مارچ 2016 15:51

ایم کیوایم کی ایک اور وکٹ گر گئی،انیس ایڈووکیٹ نے بھی مصطفی کمال کے ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2016ء) ایم کیوایم کی ایک اور وکٹ گر گئی۔ایم کیوایم کے متحرک رہنماء انیس ایڈووکیٹ نے بھی کراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے، مصطفی کمال اور انیس قائم خوانی نے شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ایم کیوایم کے منحرف رہنما انیس ایڈووکیٹ نے مصطفی کمال اور انیس قائم خوانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت نوجوان ایم کیوایم پر نچھاور ہوگئے،خوف کا بت توڑ کر مصطفی کمال کے ساتھ آیا ہوں،انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو مہاجر قوم کی قیادت اب حق نہیں ہے،وہ اب مہاجر قوم کی قیادت کے اہل نہیں رہے،ان کو قیادت چھوڑ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے لوگوں کا وعتماد توڑا ہے،الطاف حسین آپ کارکنوں کو سچائی بتائیں،آج بھی کہتا ہوں توبہ کرلوتاکہ جب آپ دنیا سے جائیں تو شایدقوم مغفرت کیلئے دعا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ ہمیشہ کہتے کہ میں حسین کے نقش قدم پرہوں لیکن حسین کے نقش قدم پر چلنے والوں کو تو تکلیفیں اٹھانا پڑتی ہیں۔وطن واپس آئیں اور قوم کا سامنا کریں۔الطاف حسین کی خاطر ہم نے فوج کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ 19مئی کو جو پٹ رہے تھے وہ آج کل ٹویٹ کررہے ہیں۔میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی تب میں لندن میں تھا۔انہوں نے کہا کہ را سے متعلق جو چیزیں سامنے آئی ہیں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ان کی تحقیقات کرے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارا کام حق کی آواز لگانا ،باقی کام اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں یہ الزام لگایا جارہا ہے اور پھر 1992ء کے دور کے ساتھ موازنہ کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جب حقیقی آئی تب تو کوئی کھڑا ہونے والا بھی نہیں تھا،اس دور میں یوم تاسیس پر نائن زیروپربٹھانے کیلئے چند لوگ بھی نہیں مل رہے تھے۔ہمیں تو پاکستان آئے ہوئے ابھی صرف انیس دن ہوئے ہیں ۔