پناہ گزینوں کے سلسلہ میں دوسرے ممالک کو بھی ہماری کوششوں ہاتھ بٹانا چاہیئے ،آسٹریلوی وزیرخارجہ

پیر 21 مارچ 2016 15:28

سڈنی۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے کہاہے کہ آسٹریلیا پناہ گزینوں کے سلسلہ میں پہلے ہی بہت زیادہ کام کر رہاہے جبکہ خطہ کے ممالک کو بھی اب آگے بڑھ کر اس ضمن آسٹریلوی کوششوں میں ہاتھ بٹانا چاہیئے۔

(جاری ہے)

پیر کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے 3 روزہ دورہ کے آغاز پرجولی بشپ نے کہا کہ آسٹریلیانے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پہلے ہی بہت زیادہ ویزے جاری کئے ہیں اور اس نے شام کے ہزاروں پناہ گزین لینے کا عزم ظاہر کیا ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انڈونیشیا بالی میں ہونے والے علاقائی اجلاس میں دیگر ممالک پر بھی بھی پناہ گزین لینے پر زور دے گا۔

آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ اور انڈونیشین ان کے ہم منصب رتنو مرسودی انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے علاقائی فورم بالی مذاکرات کے اجلاس کی مشترکہ طورپر صدارت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :