3لاکھ 73ہزار چینی سیاحوں نے نیوزی لینڈ کا رخ کیا

پیر 21 مارچ 2016 15:24

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) چین کے نئے سال کی چھٹیوں کے دورا ن چینی سیاحوں کی بڑی تعداد نے نیوزی لینڈ کا رخ کیا ، گذشتہ ماہ 3 لاکھ 73ہزار چینی سیاح نیوزی لینڈ پہنچے۔

(جاری ہے)

نیوز ی لینڈ کے محکمہ سیاحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ سیاحوں کی سب سے زیادہ تعداد چینیوں کی تھی جبکہ مختلف ممالک سے 32لاکھ سیاحوں نے نیوزی لینڈ کا رخ کیا ، چین کے نئے سال کی تقریبات اس بار 8فروری سے شروع ہوئی تھیں اور اس روز 51ہزار 200چینی سیاحوں نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر قدم رکھا جبکہ گذشتہ سال اسی روز 6770سیاح نیوزی لینڈ آئے تھے ۔

محکمہ سیاحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ سال کی نسبت اس بار چینیوں کی زیادہ تعداد نیوزی لینڈ آئی جس سے نیوزی لینڈ کی صنعت اور سیاحت کو بے پناہ فائدہ حاصل ہو ا۔

متعلقہ عنوان :