افریقی ممالک چین کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں ، صدر فاسٹن

پیر 21 مارچ 2016 15:24

بنگوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) سینٹرل افریقن ری پبلک (سی اے آر )کے نئے منتخب صدر فاسٹن آ ر کنیج نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ کریں گے کیونکہ چین ان کا اہم ملکی شراکت دار ہے انہوں نے شنہوا کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ وہ چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات بڑھانے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کیلئے کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں تین سالہ خانہ جنگی کے بعد اب حالات معمول پر لانے کی ضرورت ہے اس لئے ان کے ملک کو سکیورٹی ، امن اور مفاہمت کی ضرورت ہے وہ ملک کو ہتھیاروں سے بھی پاک کرنا چاہتے ہیں تا کہ جنگجوؤں کو غیر مسلح کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے اہم مسئلہ معیشت کی بحالی ہے اور ہمارے ملک کو معیشت کو واپس درست سمت میں لانے کیلئے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک نے ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے رابطہ کیا ہے تا ہم وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں امن اور استحکام ہو ، میں نے غیر ملکی سرمایہ داروں سے وعدہ کیا ہے کہ ہم ملک میں بہتر ماحول پیدا کریں گے تا کہ غیر ملکی سرمایہ دار بلا خوف و خطر یہاں پر سرمایہ کاری کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :