بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، علاقے میں واٹر ایمرجنسی نافذ

پیر 21 مارچ 2016 15:23

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع لاتور میں شہری بوند بوند کو ترس گئے ، علاقے میں واٹر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل بھارت کی دعویدار مودی سرکار اپنی عوام کو پانی فراہم کرنے میں ہی ناکام ہے ، پانی کی کمی وجہ سے لاتور ضلع کے بیس علاقوں میں دفعہ 144 لگا دی گئی جو31 مارچ تک رہے گی ۔حکام کے مطابق پانی کی وجہ سے لوگوں میں تصادم کا خدشہ ہے ، پانی کے ٹینکوں کے قریب ایک ساتھ پانچ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہے ، لاتور ضلع کے پانچ لاکھ لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے

متعلقہ عنوان :