فلسطین میں یہودی آباد کاری امن امکان کو کم کررہی ہے،امریکہ
پیر 21 مارچ 2016 15:23
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری میں توسیع امن کے امکانات کو کم کررہی ہے، اسرائیل مشرق وسطی کے تنازعے کے حل کے لیے اپنا وعدہ نبھائے اور کشیدگی ختم کرنے کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستوں کی تشکیل کے عمل پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ، جوہری معاہدے کے تحت ایران اپنا ایٹمی پروگرام اپ ڈیٹ نہیں کر سکتا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکا ، اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطی کے تنازع کے حل کے لیے اپنا وعدہ نبھائے اور کشیدگی ختم کرنے کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستوں کی تشکیل کے عمل پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری امن کے امکانات کو کم کر رہی ہے، فلسطین کی زمینوں پر قبضے، وہاں پر چوکیوں کا قیام اور اس زمین پر مزید یہودیوں کیلئے آبادیوں کی تعمیر کا منظم عمل 2 ریاستی حل کو امکانات کو ختم کررہا ہے۔
ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کے تحت ایران اپنا ایٹمی پروگرام اپ ڈیٹ نہیں کر سکتا ، امریکا ایران پر عقابی نظر رکھے ہوئے ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.