بھارت ‘ مغربی بنگا ل میں چوری کے شبہ میں ایک شخص کو کھمبے سے باندھ دیا گیا ‘تشدد کا نشانہ بنایا

اترپردیش میں امیدوار نے ووٹ نہ دینے والے شخص کو مار مار کر لہولہان کرڈالا

پیر 21 مارچ 2016 15:18

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں چوری کے شبہ میں ایک شخص کو کھمبے سے باندھ کرپیٹاگیا ‘ اترپردیش میں امیدوار نے ووٹ نہ دینے والے شخص کو مار مار کر لہولہان کرڈالا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ‘متاثرہ شخص رحم کی بھیک مانگتا رہا تاہم کسی کو اس پر ترس نہ آیااترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں پنچایت الیکشن میں اپنے خلاف ووٹ ڈالنے والے شخص کو امیدوار نے غنڈوں کے ہمراہ لاٹھیوں اور اینٹوں کے وار کرکے لہولہان کردیا۔

ریاست جھاڑکھنڈ میں بھینس چرانے کے شبہ میں دو مسلمانوں کو تشدد کے بعد پھانسی دینے والے پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :