محکمہ تعلیم سندھ نے زبوں حالی شکار177 سرکاری اسکولوں کے لئے 27 کروڑ 55 لاکھ روپے جاری کر دئیے

پیر 21 مارچ 2016 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے زبوں حالی شکار177 سرکاری اسکولوں کے لئے 27 کروڑ 55 لاکھ روپے جاری کر دئیے ۔میڈیامیں کراچی میں قائم سرکاری اسکولوں کی زبوں حالی کی نشاندہی کے بعد محکمہ تعلیم سندھ حرکت میں آگیا ۔ محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی ریجن کے 177 سرکاری اسکولوں کے لئے 27 کروڑ 55 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ رقم سے سرکاری اسکولوں کی خراب عمارتوں کا مرمتی کام ، کلاسوں کے لئے فرنیچر ، طلبا کے پینے کے لئے صاف پانی اور واش رومز کا کام کرایا جائے گا ۔ خراب صورتحال کی زیادہ تعداد لیاری ، اورنگی ٹاؤن ، صدر ، ایف بی ایریا اور نیو کراچی میں قائم اسکولوں کی ہے ۔ فنڈز کی رقم اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو جاری کی گئی ہیں ۔ تین روز قبل سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے اسکولوں کی خراب صورتحال پر کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام ایجوکیشن ڈسٹرکٹ افسروں کو طلب کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :