سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے قومی احتساب بیوروکو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

پیر 21 مارچ 2016 15:05

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء ) سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے قومی احتساب بیورو (نیب ) کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے ۔ سابق آئی جی نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے سندھ پولیس کے 70 افسران کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا ۔ سابق آئی جی سندھ نے نیب حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام نے غلام حیدر جمالی سے فنڈز جاری کرنے سے متعلق مختلف سوالات پوچھے ۔ کن وجوہات کی بنا پر نقد رقم جاری کی گئی ۔ کتنی رقم کس مد میں جاری کی گئی ۔ ذرائع کیمطابق سابق آئی جی نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو رد کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :