ایم کیو ایم کے منحرف ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر اور افتخار عالم کے استعفے تاحال اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوئے ‘سیکرٹری سندھ اسمبلی

پیر 21 مارچ 2016 15:05

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء ) سیکرٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے منحرف ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر اور افتخار عالم کے استعفے تاحال اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صغیر اور افتخار عالم تاحال رکن سندھ اسمبلی ہیں ۔ ان کے استعفیٰ اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوئے ہیں ۔ قواعد کے مطابق استعفیٰ دینے ارکان کو خود آنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ارکان جب تحریری استعفیٰ دیں گے تو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی فیصلہ کریں گے ۔ اسپیکر کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے گا ۔