پارٹنرزفارگلوبل پیس کی ایگزیکٹیوکمیٹی کا مستحق طالب علموں کے لیے ”فری ایجوکیشن پروگرام “کو ازسرنوشروع کرنے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 مارچ 2016 15:01

پارٹنرزفارگلوبل پیس کی ایگزیکٹیوکمیٹی کا مستحق طالب علموں کے لیے ”فری ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2016ء)سماجی تنظیم پارٹنرزفارگلوبل پیس کی ایگزیکٹیوکمیٹی نے مستحق طالب علموں کے لیے ”فری ایجوکیشن پروگرام “کو ازسرنوشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مستحق طالب علموں کو نہ صرف مفت تعلیم دی جائے گی بلکہ انہیں کتابیں اور ایجوکیشنل میٹریل بلامعاوضہ مہیا کیا جائے گا جبکہ ورکشاپوں ‘دوکانوں پر کام کرنے والے بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ اعزایہ کی مدمیں کچھ رقم ہرماہ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی مالی مدد کرسکیں ‘غریب اور مستحق بچیوں کو فری فنی تعلیم دینے کے لیے موبائل تعلیمی مراکزقائم کیئے جائیں گے جوکہ مختلف علاقوں میں جاکر غریب اور مستحق بچیوں اور خواتین کو مفت فنی تربیت فراہم کریں گے‘ایگزیکٹیوکمیٹی نے پی جی پی کے سیکرٹری میاں محمد ندیم کی سربراہی ایک کمیٹی قائم کی ہے جو کہ سال2016 کے لیے تنظیم کے منفرد پراجیکٹ ”مسجد مکتب“کی فزیبیلٹی رپورٹ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو قابل عمل بنانے کے لیے تجاویزمرتب کرئے گی-اجلاس میں پی جی پی کے چیئرمین رانا اخترمحمود‘صدرانیس خان‘چیف ایگزیکٹیو آفیسرباربراندیم ‘سنیئرنائب صدرعمران ادریس بٹ‘سیکرٹری فنانس عاصم اسلام اور ایگزیکٹیوباڈی کے ممبران نے شرکت کی پی جی پی کے نائب صدرعلی چوہدری بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کرسکے -اجلاس نے تنظیم کے زیراہتمام چلنے والے منصوبوں کے لیے فنڈریزینگ کی منظوری بھی دی-تنظیم کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے جو قارئین عطیات دینا چاہیں وہ https://pgporg.wordpress.com/کے ذریعے رابط کرسکتے-