پشاورکے علاقہ یکہ توت میں حساس اداروں کی کارروائی ‘ دومبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

پیر 21 مارچ 2016 14:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) پشاورکے علاقہ یکہ توت میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکرلیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کاروائی یکہ توت کے علاقہ میں کی ، جہاں ایک گھر سے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکیاگیا۔ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلرزکاتعلق فاٹا کی ایک کالعدم تنظیم سے ہے، جو پولیس اور اہل تشیع کے علما ء کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :