سپریم کورٹ نے دس سالہ بچی کے اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار کی سزا معطل کرکے کی ضمانت منظور کرلی

ملزم کو 2010 میں لاڑکانہ کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی

پیر 21 مارچ 2016 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے دس سالہ بچی کے اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار بہادرعلی کی سزا معطل کرکے کی ضمانت منظور کرلی ۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار کی سزا کے خلاف اپیل اور درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی ۔ سپریم کورٹ نے ملزم کو ملنے والی عمر قید کی سزا معطل کردی اور ٹرائل کورٹ مقدمے کی سماعت دوبارہ کرنے کا حکم دیا ۔ سپریم کورٹ نے دس سالہ بچی کے اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار بہادر علی کی ضمانت منظور کرلی ۔ ملزم کو 2010 میں لاڑکانہ کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی -

متعلقہ عنوان :