ترکی ، دہشتگرد تنظیم کے انقرہ کے ذمہ دار سمیت 18 افرادگرفتار

پیر 21 مارچ 2016 14:39

انقرہ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) ترکی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن کے دوران دہشتگرد تنظیم کے انقرہ کے ذمہ دار سمیت 18 شدت پسند گرفتارکرلیا گیا دہشتگردوں سے جھڑپکے نتیجہ میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ترکی کے میڈیا کے مطابق ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں دہشتگردوں کی گرفتاری، نصب کردہ بموں کو ناکارہ بنانے، کھودی گئی خندقوں کو بھرنے اور رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔

(جاری ہے)

حقاری اور دیار باقر کے اضلاع میں بھی کئے گئے آپریشنوں میں کثیر تعداد میں اسلحے کو قبضہ میں لیا گیا ہے۔انقرہ پولیس نے بھی انقرہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی دفتر پر کئے گئے آپریشن میں دہشتگرد تنظیم کی نوجوانوں کی شاخ کے انقرہ کے ذمہ دار کو حراست میں لے لیا ہے۔ گزشتہ ہفتے نوروز کی تقریبات کے بہانے سے ٹائر جلانے، رکاوٹیں کھڑی کرنے ، راستے بند کرنے اور پولیس پر پیٹرول بم گرانے والے 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے جھڑپ کے نتیجہ میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :