آزاد کشمیر محکمہ پولیس میں الٹی گنگا بہنے لگی

جبین کوثر سینئر انسپکٹر کو کراس کرگئی سلیکٹ لسٹ میں ٹاپ پر آگئی

پیر 21 مارچ 2016 14:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) آزاد کشمیر محکمہ پولیس میں الٹی گنگا بہنے لگی سب سے جو نیئر تیز لیڈی انسپکٹر وزراء اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران کی منظور نظر سینئر انسپکٹر کو کراس کرگئی سلیکٹ لسٹ میں ٹاپ پر آگئی سینئر افسران مایوس انسپکٹر جنرل پولیس بشیر میمن میرٹ کو پامال ہونے سے بچائیں ۔ گزشتہ سالوں سے ترقی پانے والے 10سے11سینئر انسپکٹر نظرانداز دیگر فورس بھی مایوس نوٹس لیکر میرٹ کا بول بالا کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی پھر سب انسپکٹر کے رینک سے ہمیشہ جونیئر آنے والی جبین کوثر اچانک ہی بعض وزراء اور سینئر پولیس افسران کی منظور نظرسے ٹاپ پر پہنچ گئی سینئر انسپکٹر کھڈے لائن انتظار کی لائن میں کھڑے رہے۔ فرسٹ لیڈی سلیکٹ کی ٹاپ لسٹ پر پہنچ کر نام درج کرا دیا۔ جو محکمہ پولیس میں میرٹ کی پامالی کا منہ بولتاثبوت ہے جبین کوثر جو ہمیشہ جونیئر رہی وہاں اچانک میرٹ لسٹ میں ٹاپ محکمہ پولیس میں میرٹ کی پامالی کا منہ بولتاثبوت ہے انسپکٹر جنرل پولیس بشیر میمن نوٹس لیکر سینئر انسپکٹر پولیس جن کی تعداد10سے11ہے میرٹ پر سلیکٹ کریں تاکہ ان میں مایوسی ختم ہو سکے اور میرٹ کی پامالی ہونے سے بچ سکے۔

متعلقہ عنوان :