حکومت حالیہ بارشوں کے باعث متاثر ہونے والے افراد کو معاوضہ جات ادا کرے‘امیر جماعت اسلامی مظفرآباد

پیر 21 مارچ 2016 14:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے امیر قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت حالیہ بارشوں کے باعث متاثر ہونے والے افراد کو معاوضہ جات ادا کرے۔درجنوں مکانات تباہ ہونے سے متاثرین کھلے آسمان تلے ہیں۔حکومت ترجیحی بنیادوں پر اس حوالے سے اقدامات اٹھائے۔رابطہ سڑکیں بند ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد افراد کے مکان تباہ ہوچکے ہیں۔حکومت ان کو فوری طور پر معاوضہ جات ادا کرے تا کہ وہ بحال ہوسکیں۔رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔دیہی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حکومت اس فوری طور پر سڑکوں کو بھی بحال کرے تاکہ عوامی مسائل کم ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :