سرداقمرالزمان خان وزیر صحت باغ کی عوام کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں ‘چوہدری حق نواز ایڈووکیٹ

پیر 21 مارچ 2016 14:33

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) چیئرمین ضلع زکوةباغ چوہدری حق نواز ایڈوکیٹ کہا کہ سرداقمرالزمان خان وزیر صحت باغ کی عوام کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں پی پی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنا کر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر پی پی کی حکومت نے موجودہ دور میں لازوال عوامی خدمت کی ہے ۔

باغ شہر میں وویمن یونیورسٹی ، عالمی معیار کی سڑکیں، درجنوں گرلز کالجز ، آرایچ سیز ، بی ایچ یوز اور امن و امان کے حوالے سے اقدامات سردار قمرالزمان خان کے سنہری کارنامے ہیں سردار قمرالزمان خان کی کریشن او ر لوٹ مار اور دیگر الزمات کی وجہ یہ ہے کہ وزیر موصوف نے 1990میں بے شمار بے روزگاروں کو روزگار فرا ہم کیا 1997-98میں تاریخی تعلیمی پیکچ دیا اور اداروں کے ساتھ ملازمیتوں کے مواقع بھی فراہم کیے کالج آف ایجوکیشن ،ویمن یونیورسٹی ،ہیلتھ پیکچ،ہیلتھ الاوئنس لاتعدا د BHU,RHCوغیرہ دئیے اور تعمیر ترقی کے بے شمار کا م کیے کیا یہی کرپشن ہے یہی لوٹ مار ہے تو میری دعا ہے کہ اللہ سردار قمر الزماں خان کو ایسے کام کرنے کی ہمت دہے اور باغ کی عوام کے لیے اس طرح خدمات سرانجام دیں وسطی اور شرقی کی عوام سے میری اپیل ہے کہ وہ خدا راہ سونے سے پہلے ایک بار ضرور سیاسی قائدین کے کاموں پر غور کریں ۔

(جاری ہے)

میرٹ کا تکمیلی جائزہ لیں کے سردار قمرالزمانخان اور ضیا ء القمر سے بہتر کون ہو سکتا ہے میرا ذاتی خیال ہے کہ ان سے بہتر سیاسی قائد شرقی ووسطی میں کوئی دوسرا نہیں ۔پیپلز پارٹی کے دور کے کارناموں میں تین میڈیکل کالج،ویمن یونیورسٹی ،ضلع باغ میں 8ماڈل سائنس کالج ،دو ڈگری گرلز ماڈل سائنس کالج دیے ہیں ۔پیپلز پارٹی ضلع با غ میں شرقی اور وسطی دونوں سیٹیں کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گی ۔

چوہدری حق نواز ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیر صحت سردار قمر الزمان،اور سابق امیدوار اسمبلی سردار ضیاء القمر نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ضلع باغ میں وہ کام کیے جو سابقہ ساٹھ سالوں میں نہ ہو سکے ۔ وزیر صحت کا باغ میں ویمن یونیورسٹی ، آٹھ کالجز ، ماڈل سائنس کالج ، باغ تا لس ڈنہ روڈ ، باغ تا سدھن گلی روڈ ، باغ شہر کی تعمیر ترقی، ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعمیر اور عظیم الشان ہیلتھ پیکج کے تحت باغ میں الائیڈ انسٹی ٹیوٹ کا قیام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھیں جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری حق نواز ایڈوکیٹ نے کہا کہ سردار قمر الزمان اور شرقی باغ سے سردار ضیاء القمر کے کام نکال دیئے جائیں تو باغ پتھر کے دور میں نظر آتا۔ آنے والا الیکشن میرٹ اور کام کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کی دونوں سیٹیں بھاری اکثریت سے جیتے گی اور حکومت بنائے گی۔ کیونکہ سردار قمر الزمان لوگوں کے دلوں کے حکمران ہیں ۔

سردار قمرالزمان خان تعمیروترقی کے ہیرو ہیں باغ میں اگر قمرالزمان کے تعمیراتی کاموں کو نکالا جائے تو باغ پھر1970 کے دور کا منظر پیش کرے گا انہوں نے کہا کہ باغ ڈھلی روڈ پر ایک ارب روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر کروائی گئی ہے اس کے ساتھ باغ سدھن گلی روڈ ایک ارب دس کروڑ کی لاگت سے تعمیر کروائی گئی ہے باغ کوہالہ روڈ ایک ارب سات کروڑ کی لاگت سے تعمیر کروا کر ضلع باغ کی سڑکوں میں جدید طرز کی تعمیر کروائی ہیں اس کے باغ میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس جو مکمل ہونے کے آکری مراحل میں ہیں ہی باغ کے حقیقی باغبان ہیں۔

ان کی قیادت میں باغ نے لازوال ترقی کی ہے ۔ کچھ لوگوں کو باغ کی ترقی ہضم نہیں ہورہی اس لئے شیر باغ کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔ آمدہ انتخابات میں باغ کی دونوں سیٹیں پی پی جیتے گی۔ باغ کے تمام بڑے ادارے بھی ان کے دور میں ہی بنے ہیں۔ ان کے مقابلے کا کوئی بھی باغ میں موجود نہیں ہے ۔ ہم شیر باغ کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ۔ منفی تنقید کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔ عوام ان کے منفی پروپیگنڈے کو خوب پہچانتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :