آزاد کشمیر کے آنے والے الیکشن انتہائی صاف شفاف اور منصفانہ ہوں گے ‘سردار مرتضی علی

پیر 21 مارچ 2016 14:33

ترنول، اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آذاد کشمیر کے مرکزی رہنما اورامیدوار قانون ساز اسمبلی ایل۔ اے 35جموں6 راولپنڈی سردار مرتضی علی نے ووٹ رجسٹریشن مہم کے دوران ترنول ، اسلام آباد میں عوامی میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے آنے والے الیکشن انتہائی صاف شفاف اور منصفانہ ہوں گے 2011 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت نے تاریخ ساز دھاندلی کی اور پانچ سال تک خطے میں کرپشن ، لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھا۔

مگر اب دھاندلی کے تمام تر منصوبے دفن ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ووٹ دینا ہر شہری کا حق ہے ایل۔ اے 35جموں6 راولپنڈی کے عوام اپنے ووٹوں کی رجسٹریشن کے لیے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی شہری اس بنیادی حق سے محروم نہ رہ سکے۔اس موقع پر کونسلر سرائے خربوز تاثیر مغل ،سردار زریدار ،سردار نعمان ،سرار غلام گیلانی ،راجہ رفاقت، سردار ممتاز،اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن لڑنے کا کوئی شوق نہیں صرف عومی خدمت کا ویثرن لے کر میدان میں اترا ہوں انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے یہاں کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ میرٹ اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے عملی جدوجہد کروں گا۔

متعلقہ عنوان :