پشاور‘یکہ توت میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی‘ کالعدم تنظیم کے2ٹارگٹ کلر گرفتار

پیر 21 مارچ 2016 14:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) حساس اداروں نے پشاورکے علاقہ یکہ توت میں کاروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکرلیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کاروائی یکہ توت کے علاقہ میں کی ، جہاں ایک گھر سے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکیاگیا۔ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلرزکاتعلق فاٹا کی ایک کالعدم تنظیم سے ہے، جو پولیس اور اہل تشیع کیعلما کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں، ٹاگٹ کلرز کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔