مسلم لیگ (ن) نے اسلام آباد سے خالی ہونے والی اقبال ظفرجھگڑا کی نشست پر سردار یعقوب ناصر کوٹکٹ جاری کر دیا

سردار یعقوب ناصر سابق وفاقی وزیر بھی رہے ‘ پارٹی رہنماؤں کی ٹکٹ ملنے پر مبارکباد

پیر 21 مارچ 2016 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے اسلام آباد سے خالی ہونے والی اقبال ظفرجھگڑا کی نشست پر سردار یعقوب ناصر کوٹکٹ جاری کر دیا۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق پیر کو مسلم لیگ (ن) سینیٹ میں اقبال ظفر جھگڑا کے گورنر خیبر پختونخوا بننے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پارٹی کے بلوچستان سے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر کو ٹکٹ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

سینٹ کی اس نشست کیلئے مسلم لیگ (ن) کے 10 امیدوار زیر غور تھے تاہم ان میں سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قانون اشتر اوصاف ‘ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنما سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا تاہم سردار یعقوب خان ناصر کے نام کا قرعہ نکل آیا۔ پارٹی رہنماؤں نے سردار یعقوب خان ناصر کو ٹکٹ جاری ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :