23 مارچ یادگار دن ہے، پاکستان کے ہر شہری کیلئے برابری اور انصاف قائد کا وژن تھا‘ عالمی برادری میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے‘خطے سے غربت کے خاتمے کیلئے ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں‘ توانائی کے بحران میں کمی آئی ہے، آئندہ مزید کم ہو جائے گا‘ پاکستان کیلئے جدوجہد میں خواتین کا کردار اہم ہے،خواتین پر تشدد روکنے کیلئے قانون سازی کی گئی

وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کانظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام تصویری نمائش کی تقریب سے خطاب ‘ میڈیا سے گفتگو

پیر 21 مارچ 2016 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 23 مارچ یادگار دن ہے، پاکستان کے ہر شہری کیلئے برابری اور انصاف قائد کا وژن تھا، عالمی برادری میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے، خطے سے غربت کے خاتمے کیلئے ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، توانائی کے بحران میں کمی آئی ہے، آئندہ مزید کم ہو جائے گا، پاکستان کیلئے جدوجہد میں خواتین کا کردار اہم ہے،خواتینپر تشدد کے واقعات روکنے کیلئے قانون سازی کی گئی ۔

وہ پیر کو یہاں نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ 23 مارچ یادگار دن ہے، اس دن پاکستان حاصل کرنے کی بنیاد رکھی گئی تھی، تصویروں میں پاکستان کے حصول کی جدوجہد کی عکاسی کی گئی ہے، پاکستان کے ہر شہری کیلئے برابری اور انصاف قائد کا وژن تھا،آزاد ملک کے حصول کے بعد اس مقاصد کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان کا ہر شہری برابر ہے، ان میں کوئی تفریق نہیں ہے، توانائی کے بحران میں کمی آئی ہے، آئندہ مزید کم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کی خواہش تھی کہ عالمی سطح پر ہماری الگ پہچان ہو۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ خطے سے غربت کے خاتمے کیلئے ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، نمائش میں خواتین کی تصاویر نمایاں ہیں، پاکستان کیلئے جدوجہد میں خواتین کا کردار اہم ہے، خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے قوانین متعارف کرائے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اداروں میں خواتین کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، خواتین پر تشدد کے واقعات روکنے کیلئے قانون سازی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :