حکومت مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے ایجنڈے پر موثر طریقے سے عمل پیرا ہے، تمام ترقیاتی و فلاحی منصوبے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے شروع کئے گئے ‘ ارکان اسمبلی خدمت کے کاموں سے عوامی اعتماد حاصل کر سکتے ہیں

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں میں بات چیت

پیر 21 مارچ 2016 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ حکومت مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے ایجنڈے پر موثر طریقے سے عمل پیرا ہے، تمام ترقیاتی و فلاحی منصوبے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے شروع کئے گئے ، ارکان اسمبلی خدمت کے کاموں سے عوامی اعتماد حاصل کر سکتے ہیں۔پیر کو وزیراعظم نواز شریف سے ارکان قومی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کرنے والوں میں میر دوستین خان ڈومکی، بلال ورک اور نوابزادہ مظہر شامل ہیں۔ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف کو مختلف ترقیاتی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر بھی بریف کیا اور کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مشکل وقت میں کامیابی سے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی ہے، موجودہ حکومت میں پاکستان کی سلامتی و اقتصادی صورتحال بہتر ہو چکی ہے، انفراسٹرکچر، ترقیاتی منصووبں اور سڑکوں کی تعمیر سے عوام کی مشکلات کم ہوئی ہیں، ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال نے عوام میں نئی امید پیدا کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے ایجنڈے پر موثر طریقے سے عمل پیرا ہے، تمام ترقیاتی و فلاحی منصوبے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی خدمت کے کاموں سے عوامی اعتماد حاصل کر سکتے ہیں