مقبوضہ کشمیر ، امکانی عسکری حملوں کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ

حساس عمارتوں اور دوسرے مقامات اور تنصیبات پر پہرہ بڑھا دیا گیا

پیر 21 مارچ 2016 14:11

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں خفیہ اداروں کی جانب سے امکانی عسکری حملوں کے بارے ریڈالرٹ کے پیش نظر سیکورٹی ایڈوائزری جاری کر دی گئی اور سرینگر سمیت وادی کے مختلف اضلاع میں پولیس اور فورسز کو متحرک کر دیا گیا ہے بھارت میڈیا کے مطابق سیکورتی ایجنسیوں کے سربراہان کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خفیہ ادارے نے بتایا کہ ایک عسکری کمانڈر نے پولیس اور فورسھز کو نشانہ بنانے کے لئے منصوبہ بنایا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس بیورو نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وادی میں سرگرم کمانڈر نے اس 10 عسکریت پسندوں کو کام سونپ دیا ہے خفیہ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس کمانڈر اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں موجود عسکریت پسندوں کے درمیان بات چیت کو ٹریس کیا گیاہے خفیہ ادارے کی جانب سے الرٹ جاری کرنے کے بعد ریاست خاص کر وادی کشمیر میں پولیس و فورسز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس عمارتوں ، پولیس و فورسز کیمپوں کے اردگرد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے ضمن میں احکامات صادر کئے گئے ہیں جبکہ رات کے دوران حساس علاقوں میں گشت بڑھانے کے ضمن میں متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے انچارجز کو آگاہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے واضح کر دیا ہے کہ عسکریت پسند پولیس و فورسز کو نشانہ بنانے کی غرض سے متحرک ہو گئے ہیں جنگجوؤں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :