مذاکرات کامیاب ،رواں ہفتے سندھ میں سی این جی سٹیشن بند نہ کرنے کا فیصلہ

پیر 21 مارچ 2016 14:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء)سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ اور سی این جی ایسوسی ایشن میں کامیاب مذاکرات کے بعد رواں ہفتے سندھ میں سی این جی سٹیشن بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ(ایس ایس جی سی ایل) کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں منگل اور جمعہ کے روز سی این جی بند کرنے کے فیصلے پر سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ایس ایس جی سی ایل نے سی این جی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے جو کامیاب رہے۔ ایس ایس جی سی ایل نے رواں ہفتے منگل اور جمعہ کے روزکراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی سپلائی بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی۔