آر ڈی اے نے ٹریٹمنٹ کے بغیر کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانا شروع کر دیا ,ماحولیاتی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ

پیر 21 مارچ 2016 13:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) راولپنڈی کے ترقیاتی ادارہ ( آر ڈی اے ) نے بغیر ٹریٹمنٹ کے روات کے قریب کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانا شروع کر دیا ہے اور ترک کمپنی کو اربوں روپے کا ٹھیکہ دینے کے باوجود کوڑا کرکٹ کو مناسب جگہ پر ٹھکانے لگانے کا مسئلہ حل نہ ہو سکا جس سے سنگین ماحولیاتی اور صحت کے حوالے سے مسائل سامنے آئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک فرم البراق کو راولپنڈی کے 63 یونین کونسلز میں گند کو ٹھکانے لگانے کا ٹھیکہ دیا گیا اس سے قبل یہ ڈسٹرکٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کی ذمہ داری تھی پنجاب حکومت نے 2012 میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( آر ڈبلیو ایم سی ) قائم ی اور پہلے سے موجود ڈیپارٹمنٹ کی جگہ لے لی مینجمنٹ کمپنی نے سات سال کے لئے ترک کمپنی کو 8 ارب روپے کے عوض یہ کنٹریکٹ دے دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :