فلسطین میں یہودی آباد کاری امن امکان کو کم کررہی ہے،جوبائیڈن

پیر 21 مارچ 2016 13:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری میں توسیع امن کے امکانات کو کم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے امریکا اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے حل کے لیے اپنا وعدہ نبھائے اور کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستوں کی تشکیل کے عمل پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری امن کے امکانات کو کم کررہی ہے، فلسطین کی زمینوں پر قبضے، وہاں پر چوکیوں کا قیام اور اس زمین پر مزید یہودیوں کیلئے آبادیوں کی تعمیر کا منظم عمل 2 ریاستی حل کو امکانات کو ختم کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :