شمالی کوریا کسی بھی وقت پانچواں میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے ، جنوبی کوریا

پیر 21 مارچ 2016 13:44

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت پانچواں جوہری تجربہ کر سکتا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کی اتحادی وزارت کے ترجمان جیونگ جیون کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ پانچواں میزائل
تجربہ کر سکتا ہے کیونک اس منصوبے کا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے دریں اثناء جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان مون سانگ کیون نے بھی شمالی کوریا کے پانچویں میزائل تجربے کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج تمام تر صورت حال پر گہری نظر رکھئے ہوئے ہے ۔