وزیر اعظم نریندر مودی اور وزرا نے غیر ملکی دوروں پر ایک سال میں 5 ارب 67کروڑ روپے خرچ کر ڈالے

پیر 21 مارچ 2016 13:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم نریندر مودی اور اس کے وزرا نے غیر ملکی دوروں پر ایک سال میں 5 ارب 67کروڑ روپے خرچ کر ڈالے ۔بھارتی اخبار کے مطابق مالی سال2015-16کے دوران بھارتی وزیر اعظم اور ا س کی کابینہ نے غیرملکی دوروں پر567کروڑ روپے خرچ کیے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں80فی صد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

اخبار نے بجٹ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ 500 کروڑ سے زائد کے اخراجات شاہی بیوروکریسی کے ہیں جو انہوں نے اوسطا ہر سال اپنے غیر ملکی سفر پر خرچ کیے۔

رواں مالی سال کے شروع میں بجٹ میں وزیر اعظم اور اس کی کابینہ کے غیر ملکی دوروں کے لئے 269 کروڑ روپے کے اخراجات کاتخمینہ لگایا گیا جوبڑھ کر567 کروڑ روپیپر چلے گئے۔اس کے علاوہ بھارتی بیوروکریٹس نے گزشتہ تین برس میں غیر ملکی دوروں پر 15ارب روپے خرچ کر ڈالے۔مودی کابینہ 64وزرا پر مشتمل ہے جب کہ وزیراعظم کی معاونت کیلئے کابینہ سیکرٹریٹ میں ملازمین کی تعداد1201ہے۔

متعلقہ عنوان :