ایم ایچ 370 ‘موزمبیق سے ملنے والے ٹکڑے آسٹریلیا منتقل

پیر 21 مارچ 2016 13:35

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء)موزمبیق کے ساحل سمندر سے ملنیوالے ملبے کے دو ٹکڑوں کو معائنے کیلئے آسٹریلیا منتقل کر دیا گیا ‘ جو حادثے کا شکار ہونے والی پرواز فلائٹ ایم ایچ 370 کے ہو سکتے ہیں ‘ایک ملبے کا ٹکڑا امریکہ کے ایک غیرپیشہ ور کھوجی کو فروری میں ملا اور دوسرا ملبے کا ٹکڑا دسمبر میں جنوبی افریقہ کے ایک سیاح کو ملا ۔

(جاری ہے)

مارچ 2014 کو ملائشیا ایئر لائنز کی کوالالمپور سے بیجنگ جانے والی پرواز ایم ایچ 370 لاپتہ ہوگئی تھی ‘لاپتہ ہونے والے طیارے میں 239 مسافر سوار تھے ۔آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے تصدیق کی کہ انھیں اتوار کو موزمبیق سے ملنے والے ملبے کے ٹکڑے مل گئے ہیں اور ملائیشیا کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ موزمبیق سے بوئنگ 777 کا ملنے والا ملبہ ملائشیا ایئرلائنز کی حادثے کا شکار ہونے والی پرواز فلائٹ ایم ایچ 370 کا ہے۔