بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 13:17

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک

کوہلو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء) : بلوچستان کے ضلع کوہلو میں حساس اداروں اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر سمیت 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ کالعدم تنظیم کے ایک اور اہم کمانڈر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان ایف سی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :