سپریم کورٹ نے 10 سالہ بچی کے اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار کی ضمانت منظور کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 مارچ 2016 13:14

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے 10 سالہ بچی کے اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار بہادرعلی کی سزا معطل کرکے کی ضمانت منظور کرلی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار کی سزا کے خلاف اپیل اور درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے ملزم کو ملنے والی عمر قید کی سزا معطل کردی اور ٹرائل کورٹ مقدمے کی سماعت دوبارہ کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے دس سالہ بچی کے اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار بہادر علی کی ضمانت منظور کرلی۔ ملزم کو 2010 میں لاڑکانہ کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :