کراچی کے سائٹ ایریا میں آئل پینٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی‘4ملازمین بہوش

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 مارچ 2016 13:14

کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2016ء) کراچی کے سائٹ ایریا میں آئل پینٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی ، دھواں بھرنے سے چار ملازمین بیہوش ہوگئے ، فائر بریگیڈ کی چھ سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ سائٹ ایریا کراچی میں واقع ایک آئل پینٹ فیکٹری کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

آگ سے دھویں کے سیاہ بادل اٹھے جس نے فیکٹری کو گھیرے میں لے لیا۔ دھویں کے باعث چار ملازمین بیہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے چاروں جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فیکٹری میں آگ پکڑنے والا سامان بھی رکھا ہے تاہم امید ہے جلد قابو پالیں گے۔

متعلقہ عنوان :