بچوں‌کی کتابوں میں‌ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 13:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء): کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ہیروئن کو بچوں کی کتابوں میں پارسل کی صورت میں چھُپا کر اسمگل کیا جانا تھا ، لیکن کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کے مطابق ہیروئن کی مقدار قریباً 5 سو گرام ہے جبکہ عالمی منڈی میں اس ہیروئن کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ اس پارسل سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔