فرنٹیئر کوراور پولیس کی مشترکہ کارروائی،4 مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

پیر 21 مارچ 2016 13:07

کوئٹہ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ میں ایک مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران4 مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا،ان سے اسلحہ برآمد کر کے قبضہ میں لے لیا گیا،ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان اور پولیس کی کوئٹہ کے علاقے گوردت سنگھ روڈ اور گردنواح میں مشترکہ سرچ آپریشن کرکے 04مشتبہ افراد کو گرفتارکیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے 05پستول ،03رائفلز ،02روالور اور سینکڑوں رواؤنڈز برآمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔دریں اثناء فرنٹیئرکور بلوچستان اور پولیس نے خروٹ آبا د اورگردونواح میں بھی مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :