کوئٹہ،پشتون آباد میں میڈیکل اسٹور پر چھاپہ ،دوملزمان گرفتار،پولیس

پیر 21 مارچ 2016 13:01

کوئٹہ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پولیس کے ہمراہ ڈرگ انسپکٹر کا میڈیکل اسٹور پر چھاپہ ،لاکھوں روپے کی مالیت کی غیر قانونی ادویات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پولیس اور ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی غیرقانونی ادویات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان میڈیکل لائسنس کے بغیر ادویات فروخت کررہے ہیں۔پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :