وزیر اعظم پاکستان دورہ مظفرآباد کے موقع پر لینڈسلائیڈنگ کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں‘شیخ عقیل الرحمن

پیر 21 مارچ 2016 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن سے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان دورہ مظفرآباد کے موقع پر لینڈسلائیڈنگ کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں اور خطہ کو بجلی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیں۔درجنوں مکان تباہ ہونے کے باعث برسالہ اور دیگر علاقوں میں متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارومددگار ہیں۔

متعدد جگہ پر زرعی اراضی بھی سلائیڈنگ کی نذر ہوچکی ہے۔حکومت فوری طور پر متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز برسالہ اور کوہالہ کے دورے کے دوران کیا انہوں نے اس موقع پر متاثرین سے دلی ہمددری کا اظہار بھی کیاان کے ہمراہ قائمقام امیرجماعت اسلامی ضلع مظفرآباد شیخ منظور احمد،قیم ضلع سید سلیم حسین شاہ اور دیگر موجود تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنی بساط کے مطابق متاثرین کی بھرپور مالی اعانت کرے گی۔جن افراد کے مکان تباہ ہوچکے ہیں حکومت ان کو معاوضہ دے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔لینڈسلائیڈنگ کے باعث مکان تباہ ہونے سے متعدد افراد بے گھر ہوچکے ہیں ا ن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔حکومت ہنگامی بنیادوں پر اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ۔

متعلقہ عنوان :