امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ ذوالقرنین خان سرلی سچہ پہنچ گئے

بارشوں کے باعث سرلی سچہ میں بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے‘ درجنوں مکانات منہدم ہو گئے

پیر 21 مارچ 2016 12:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ ذوالقرنین خان لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیلئے سرلی سچہ پہنچ گئے ۔ اس موقع پرمتاثرین اور عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے ذوالقرنین خان نے کہاکہ بارشوں نے خطہ کے طول وعرض میں تباہی مچادی ہے ۔ سرلی سچہ میں زیادہ تباہی ہوئی ہے ۔

درجنوں مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے سڑکیں کھنڈرات بن گئی ہیں۔ حکمرانوں کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی کرسکیں ۔ حکومت فور ی طور پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کرے۔ انتظامیہ نے بروقت پہنچ کر جاندار کردار ادا کیا ہے۔ متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے آمدہ بارشوں سے متاثرہ خاندان مزید تکلیف میں مبتلاء ہو سکتے ہیں۔ موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت پلاننگ کی جائے ۔ سرلی سچہ کے متاثرین کو سرکار ی اراضی الاٹ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :