پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں پوری طرح ناکام ہو گئی ‘راجہ محمد علی

پیر 21 مارچ 2016 12:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) مرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) راجہ محمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں پوری طرح ناکام ہو گئی ہے نیو سٹی میرپور میں متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ حکومت کے گئے وعدے پورے نہ کیے گئے متاثرین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں دو سال پہلے کیے گئے مختلف افتتاح صرف نامی افتتاح ثابت ہوئے ان پر کوئی کام نہ کیا گیا اب بھی کوئی کام نہیں کیا جائے گا، متاثرین کے ذیلی کبنہ جات کے مسائل کے جو ں کے توں ہیں متاثرین کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو صرف زبانی کلامی ہی کیا جاتا رہا کوئی عملی کام نہ کیا گیا آمدہ الیکشن میں متاثرین منگلا ڈیم پیپلز پارٹی کو مسترد کردیں گے اور انشاء اللہ آئندہ حکومت مسلم لیگ(ن) کی ہوگی اور اسی حکومت میں متاثرین کے کام بھی کیے جائیں گے- انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی نے کی حکومت نے متاثرین منگلا ڈیم کو صرف وعدوں کے علاوہ کچھ نہ دیا متاثرین کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی صرف ہوائی اعلانات کئے گئے کوئی عملی کام نظر نہیں آ رہا آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا جس میں متاثرین ذیلی کنبہ جات، نیو سٹی میں سوئی گیس کی فراہمی، بیروزگار پڑھے لکھے بچوں اور بچیوں کو بہتر روزگار کی فراہمی جیسے بنیادی کام کے علاوہ متاثرین کے دیگر مسائل بھی حل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :