لاہور ہائیکورٹ کے چار مستقل ہونے والے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی منظور شدہ ساٹھ آسامیوں میں سے سات تاحال خالی ہیں۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 مارچ 2016 12:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ۔2016ء) تقریب حلف برداری لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاونج میں ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجازالاحسن نے مستقل ہونے والے ججزسے ان کے عہدے کاحلف لیا۔

(جاری ہے)

مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس فیصل زمان ،جسٹس شمس محمود مرزا،جسٹس سید شہباز رضوی اورجسٹس شاہد جمیل خان شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن ،پراسیکوٹر جنرل پنجاب سید احتشام قادر،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخار،ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں ،لاءافسروںاور ججز کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی منظور شدہ ساٹھ آسامیوں میں سے سات تاحال خالی ہیں۔

متعلقہ عنوان :