پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی،پیپلز پارٹی کااسمبلی کےباہر دھرنادینے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 12:46

پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی،پیپلز پارٹی کااسمبلی کےباہر دھرنادینے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء) : سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا۔ سندھ اسمبلی کے آج کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اجلاس کے اختتام پر سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر آج پم سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام رہنما اپنے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج میں شریک ہوں گے۔ مشرف کی بیرون ملک روانگی پر موجودہ حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینا ملک سےغداری کے مترادف ہے ۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کی علاج کے غرض سے بیرون ملک روانگی پر ہی پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاج کا اعلان کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :